سرینگرمیں بھارتی پولیس کی طرف سےایک نوجوان کی گرفتاری پربھارت کےخلاف مظاہرے
20 فروری 2016 (15:31)
0

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی پولیس کی طرف سے ایک نوجوان کی گرفتاری کے بعد لوگوں نے بھارت کے خلاف پرامن مظاہرے کئے ہیں۔مظاہرین نواکدال کی شاہراہوں پر نکل آئے ۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔تاجروں نے بھی دکانیں احتجاجاً بند کر دیں۔


ادھر ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا کے کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے پر پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف نوہٹہ ، گوجوارہ ، صفاکدل اور راجوری کدل میں مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔