وفاقی وزیر نے بیورو کو ہد ایت کی کہ افرا ط زر اور دیگر اقتصادی اشاریوں سے متعلق اعدادو شمار بروقت مکمل رکھے جائیں۔

وزیر خزانہ کا محکمہ شماریات کی کارکردگی کاجائزہ
20 فروری 2016 (20:38)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شماریات کے وفاقی ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔
شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے اجلاس کو قیمتوں میں افراط زر کی اشاریوں کے موجودہ رجحان کے بارے میں بتایا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مارکیٹ میں مختلف اشیائے صرف کی باقاعدگی سے فراہمی اور وفاقی اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی موثر نگرانی کی وجہ سے قیمتوں کے حساس اشاریے میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ اہم اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہیں ان میں کمی کا رجحانہے۔
وفاقی وزیر نے بیورو کو ہد ایت کی کہ افرا ط زر اور دیگر اقتصادی اشاریوں سے متعلق اعدادو شمار بروقت مکمل رکھے جائیں۔