موجودہ دورحکومت میں کھودے گئے227کنووں سے65 نئےذخائردریافت ہوئےجوایک ریکارڈ ہے۔

حکومت تیل اورگیس کی پیداواربڑھانےکیلئےجامع حکمت عملی پرعمل پیرا
20 فروری 2016 (13:19)
0

حکومت مقامی سطح پرتیل اورگیس کی پیداواربڑھانےکیلئے ایک جامع حکمت عملی پرعمل پیراہےحکام کے مطابق موجودہ دورحکومت میں اب تک دوسوستائیس کنوئیں کھودے گئے ہیں اوراس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے پینسٹھ نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے یومیہ تقریباً پانچ سو ساٹھ ایم یم سی ایف ڈی گیس اورستائیس ہزار بیرل تیل سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں مقامی سطح پر تیل کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ چھ سو اٹھانوے بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تیل اور گیس کی ترقیاتی کمپنی اور پاکستان پٹرولیم کمپنی کوشیل گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔