وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوان اہلکاروں کیخلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرے گی۔

نیب بارے وزیراعظم کے بیان کو مثبت انداز میں لیا جائے:شہباز
20 فروری 2016 (20:26)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے معاشرے کے مختلف طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی احتساب بیورو کے کام کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے بیان کو مثبت انداز میں لیں۔

انہوں نے لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوان اہلکاروں کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرے گی۔

بعد میں وزیراعلیٰ نے لاہور میں بھٹوں پر بچوں سے مشقت کرانے کے خاتمے کی رہبر کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس برائی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک بھٹوں پر کام کرنے والے اکتیس ہزار سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرا دیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے قوم کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے نگرانی کا موثر نظام تیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بین الاقوامی لیبر تنظیموں اور یورپی یونین نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے پنجاب میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔