گورنرکی اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی خدمات اور قانون و آئین کی بالادستی کیلئے ان کی جدوجہد کی تعریف ۔

انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ،حکومت اجتماعی ذمہ داری ہے:رجوانہ
20 فروری 2016 (20:23)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ اور حکومت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز لاہور میںسابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس عمل کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔
گورنر نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی خدمات اور قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے ان کی جدوجہد کی تعریف کی۔
گورنر نے نئے ججوں کو ہدایت کی کہ وہ سابق ججوں کے نقش قدم پر چلیں۔