احسن اقبال وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے
20 فروری 2016 (20:19)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی سربراہ ہیلن کیلر کی دعوت پر وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران امریکہ میں پاک امریکہ تعلیم \' سائنس اور ٹیکنالوجی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی وزیر کیلی فورنیا کی سلیکون ویلی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے ملاقات کریں گے اور یونیورسٹیز آف سینٹی فورڈ\' کولمبیا\'Penicillia اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں لیکچر دیں گے جس میں وہ خصوصاً پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگرکریں گے۔