ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ شدت پسندوں کو شکست دینے کے پاکستان کے عزم کا بھرپور اعتراف کرتا ہے۔

امریکہ کا دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
20 فروری 2016 (20:10)
0

امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ شدت پسندوں کو شکست دینے کے پاکستان کے عزم کا بھرپور اعتراف کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ میں ایٹمی امور کے بارے میں ہونے والے آئندہ سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان متوقع ملاقات کے بارے میں مارک ٹونر نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس سارے عمل میں پیش رفت چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ داعش اور داعش سے تعلق رکھنے والے گروپ افغانستان میں مضبوط ہو رہے ہیں۔