جان کیری کا داعش کیخلاف جنگ میں برطانیہ کے تعاون پر اظہار تشکر۔

امریکہ،برطانیہ کا شام کے جاری بحران پر تبادلہ خیال
20 فروری 2016 (21:23)
0

امریکہ اور برطانیہ نے لندن میں شام کے جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے ناشتے پر ملاقات کے دوران جنیوا میں جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کی کارروائی پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔
جان کیری نے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں برطانیہ کے تعاون پر اس کا شکریہ اداکیا۔