لبنان کے وزیراعظم نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ امدادی پیکیج کے معاملے پر دوبارہ غور کرے۔

سعودی عرب نے لبنان کی فوج کیلئے 3 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج معطل کر دیا
20 فروری 2016 (15:40)
0

سعودی عرب نے لبنان کی فوج کے لئے تین ارب ڈالر کا امدادی پیکیج معطل کر دیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب نے لبنان کی داخلی سلامتی کے لئے مختص ایک ارب ڈالر کی امداد بھی ختم کر دی ہے
ادھر ، لبنان کے وزیراعظم Tammam سلام نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ امدادی پیکیج کے معاملے پر دوبارہ غور کرے۔