زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 133رنز کے جواب میں9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رن بنائے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپشاورزلمی کوایک رن سےہرادیا
20 فروری 2016 (15:12)
0

 رات دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو ایک رن سے ہرا دیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 133 رن بنائے کیون پیٹرسن 53 رن بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں پشاور زلمی 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رن بنا سکی۔

محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا انہوں نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے۔

آج دوسرے پلے آف میچ میں اسی مقام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے کھیلا جائے گا۔