خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے گلگت کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہواہے۔

شاہراہ قراقرم پرمٹی کےتودے گرنےسےراولپنڈی اورگلگت کےدرمیان گاڑیوں کی آمدورفت بند
20 فروری 2016 (12:48)
0

شاہراہ قراقرم پر رائے کوٹ ، دیامر اور کوہستان میں دو مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے راولپنڈی اورگلگت کےدرمیان گاڑیوں کی آمدورفت بندہے۔محکمہ موسمیات گلگت کےمطابق گزشتہ رات آٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔

خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے گلگت کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔