پرویز خٹک نے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو بتایا کہ صوبے میں پانچ سو کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک شاہرات کی تعمیرکیلئے مالی معاونت فراہم کرے گا
20 فروری 2016 (20:43)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر وارنر سے ملاقات کی۔
پرویز خٹک نے انہیں بتایا کہ صوبے میں پانچ سو کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی اور مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا جس پر بیس ارب روپے لاگت آئے گی۔
بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہا کہ بینک سڑکوں کے لئے مالی امداد فراہم کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پشاور میں چمکنی سے بڈھ بیر تک بیرونی رنگ روڈ کے لئے بھی بارہ ارب روپے فراہم کرے گا جواسے جنوبی ضلعوں سے ملائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کو تین ماہ میں اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔