بلوچستان حکومت بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرے گی۔

رواں سال 4لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائیگا
20 فروری 2016 (20:48)
0

بلوچستان میں اس سال خصوصی مہم کے دوران چار لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔
یہ مہم ''ہر بچہ سکول میں'' کے عنوان سے شروع کی گئی ہے۔
ہفتہ کے روز کوئٹہ میں جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق بلدیاتی نمائندے' قبائلی عمائدین' سول سوسائٹی کے ارکان اوراساتذہ والدین سے رابطہ کرکے انہیں اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے کہیں گے۔
بلوچستان حکومت بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرے گی۔