ایف سی کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے پستول اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 35افغانی گرفتار
20 فروری 2016 (15:34)
0

فرنٹئیرکور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی میں پینتیس افغانیوں کو گرفتار کیا ہے۔ایف سی کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ تلاشی کی کارروائی میں دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے پستول اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مزید تفتیش کے لئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔