یہ منصوبے ٹھٹہ ، بے نظیر آباد ، سکھر ، جامشورو اور لاڑکانہ کے اضلاع میں لگائے جا رہے ہیں۔

سندھ میں شمسی توانائی کے 5منصوبے شروع
20 فروری 2016 (15:56)
0

سندھ میں شمسی توانائی کے پانچ منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں ہر منصوبے سے بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے یہ منصوبے ٹھٹہ ، بے نظیر آباد ، سکھر ، جامشورو اور لاڑکانہ کے اضلاع میں لگائے جا رہے ہیں۔  سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو کو بتایا کہ 2020 تک تھر کول سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر کام جاری ہے تاکہ ملک اور صوبے کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔