اجلاس میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات سمیت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

شہید اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں:شہباز
20 فروری 2016 (15:45)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز لاہور میں امن وامان کے بارے میں صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں لاہور اور فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات سمیت صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کے لئے دعا کی گئی اور ان کی گرانقدر قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں اور صوبائی حکومت باقاعدگی سے ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرے گی۔