طلباء اپنی کردار سازی پر توجہ دیں:ائر مارشل سعید خان
20 فروری 2016 (20:14)
0

وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیرمارشل محمد سعید خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ کے طور پر ابھری ہے۔
پی اے ایف کالج سرگودھا کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوان طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی کردار سازی پر توجہ دیں اور ملکی ترقی کے مشن پر کام کریں۔
کالج میں ایرو ماڈلنگ نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نوجوان طلباء نے ریڈیو کنٹرولڈ جہازوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
بعد میں وائس چیف آف ائیر سٹاف نے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔