وفاقی محتسب کی موٹروے پولیس کو قومی روڈ سیفٹی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
20 فروری 2016 (20:12)
0

وفاقی محتسب نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو سالانہ قومی روڈ سیفٹی منصوبہ تیار کرنے کی ہد ایت کی ہے۔
سینئر مشیر قانون حافظ احسان احمد کھوکھر نے سیکرٹری مواصلات ' شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین اور انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس کو سالانہ قومی روڈ سیفٹی منصوبہ ایک ماہ تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔