وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت سعودی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیموں کو سہولیات فراہم کرے گی۔

اسحاق ڈارکی سعودی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش
20 فروری 2016 (11:36)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سعودی سرمایہ کاروں کو پیش کش کی ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔وہ اسلام آباد میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

یہ وفد کمپنی کے وائس چیئرمین عبدالعزیز ایم الجدیمی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کررہاہے تاکہ توانائی اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آرامکو کی ٹیکنیکل ٹیموں کو سہولیات فراہم کرے گی۔

عبدالعزیز ایم الجدیمی نے کہاکہ یہ دورہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کی ہدایات کی روشنی میں کیا جارہا ہے۔