پاک بحریہ کا براہ راست میزائل فائر کا تجربہ
20 دسمبر 2016 (22:32)
0

پاک بحریہ کے فرنٹ لائن کمبیٹ یونٹس نے بحیرہ عرب میں براہ راست میزائل فائر کا تجربہ کیا ہے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے براہ راست میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ نے ملک کی علاقائی سا لمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔