معاون خصوصی نے کہا کہ سرحد پار غیر قانونی آمدروفت کی نگرانی کے لئے افغاستان کے ساتھ سرحدی انتظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔

دہشت گردوں کے سینکڑوں محفوظ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے:فاطمی
20 دسمبر 2016 (22:26)
0

خارجہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سینکڑوں محفوظ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ہیںجس سے پاکستان اور پورے خطے میںقیام امن میں مدد ملے گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرحد پار غیر قانونی آمدروفت کی نگرانی کے لئے افغاستان کے ساتھ سرحدی انتظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
ایک سوال پر طارق فاطمی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کے فسطائی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔