اسحاق ڈار نے کہا کہ اصلاحات آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

انتخابی اصلاحات،دوسری عبوری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
20 دسمبر 2016 (21:45)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے انتخابی اصلاحات کی دوسری عبوری رپورٹ منگل کے روز قومی اسمبلی میں پیش کی۔

رپورٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی، بار کونسلوں اور صحافیوں سمیت تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر انتخابی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔
ریگولیٹری اداروں کو وزارتوں کی تحویل میں دینے سے متعلق سید نوید قمر اور شاہ محمود قریشی کے ایک نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزارتوں کو صرف انتظامی کنٹرول دیاگیا ہے اور ریگولیٹری امور انہیں نہیں سونپے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح ریگولیٹرزپر اثر انداز نہیں ہورہی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔