مشیر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے گا۔

قومی لائحہ عمل سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی:جنجوعہ
20 دسمبر 2016 (21:33)
0

وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔
منگل کے روز پشاور میں خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور پاک افغان سرحد پر انتظام کے باعث صوبے میں امن بحال ہوگیا ہے۔