صحافیوں کو کتب بینی کے ذریعے اپنی معلومات اور صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اچھی صحافت کے لئے کتب بینی اہم ہے:عرفان صدیقی
20 دسمبر 2016 (21:05)
0

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منگل کے روز ایک لائبریری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں لائبریری کی اشد ضرورت تھی اور اس سے صحافیوں کو کتب بینی کے ذریعے اپنی معلومات اور صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اچھی صحافت کے لئے کتب بینی اہم ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی لائبریری سے چھ سو کتابیں پریس کلب کو عطیہ کر رہے ہیں۔