پاکستان کی فلمی صنعت کا نیا دور شروع ہوگیا :سجل علی
20 دسمبر 2016 (21:02)
0

معروف اداکار اور ماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلمی صنعت کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔
منگل کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فلمی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آرہے ہیں اور کارپوریٹ شعبے کی فلم انڈسٹری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے فلم ساز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں اور اعلیٰ معیار کی فلمیں بنا رہے ہیں۔