وفاقی وزیر مذہبی امور کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات۔

مساجد میں یکساں خطبہ ،اذان اور نماز کے اوقات بارے ہم آہنگی پیدا کرلی:سردار یوسف
20 دسمبر 2016 (20:59)
0

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے منگل کے روز کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بین المذاہب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے مساجد میں یکساں خطبہ دینے اور ہر شہر میں اذان اور نماز کے یکساں اوقات کے بارے میں تقریباً ہم آہنگی پیدا کرلی ہے انہوں نے کہا کہ علماء اس بارے میں ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور اس پر عملدرآمد کیلئے مزید مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ علماء اور مشائخ کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے دین کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کونسل ملک میں بین المذاہب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔