وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سازگار ماحول فراہم کیا ہے:شہبازشریف
20 دسمبر 2016 (20:38)
0

پنجاب کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سازگار اور دوستانہ ماحول فراہم کیا ہے۔
یہ بات پنجاب کے وزیرا علیٰ محمد شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔