پبلک اکائونس کمیٹی کی بینکوں کو پاسپورٹ فیس و صولی کی اجازت دینے کی تجویز
20 دسمبر 2016 (20:11)
0

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے ملک کے تمام بڑے بینکوں کو پاسپورٹ فیس وصول کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔
کمیٹی نے منگل کے روزاسلام آباد میں چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سال2013-14ء کے لئے وزارت داخلہ اور بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا۔
امیگریشن اور پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل عثمان اختر باجوہ نے بتایا کہ گزشتہ سال پینتالیس لاکھ پاسپورٹس بنائے گئے جن سے تقریباً بائیس ارب روپے کے محاصل حاصل ہوئے تھے۔