سعودی ہلال احمر منتقلی کے عمل میں مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے

File Photo

مشرقی حلب:25 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
20 دسمبر 2016 (19:48)
0

شام میں ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ مشرقی حلب سے تقریباً پچیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے آج بتایا کہ ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور شام میں قائم سعودی عرب کے ہلال احمر کا ادارہ لوگوں کی منتقلی کے عمل میں مدد دینے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔