وفاقی محتسب نے کہا کہ شکایت نمٹانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں

File Photo

سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کوشاں ہیں:سلمان فاروقی
20 دسمبر 2016 (18:29)
0

وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ''بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک دن '' کے عنوان سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سلمان فاروقی نے کہا کہ محکمے کی انتظامیہ کی نگرانی میں کوئی بھی عوامی شکایت نمٹانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں اور اگر محکمہ پندرہ دن کے اندر شکایت نمٹانے میں ناکام رہے تو اس کی شکایت وفاقی محتسب کو بھیجی جاسکتی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فائونڈیشن کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے شکایات کے ازالے کے کمشنر حافظ احسن احمد کھوکھر نے کہا کہ متعلقہ محکمے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔