کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا:سید علی گیلانی
20 دسمبر 2016 (19:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی سول سوسائٹی پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا سلسلہ فوری بند کرائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار راجیہ سبھاکے سابق رکن کمل مرارکا کی سربراہی میں بھارت کے ایک وفد سے سرینگر میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ۔
علی گیلانی نے کہاکہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا بلکہ یہ ہمیشہ ایک الگ اکائی رہا ہے۔
بعد میں کمل مرارکا نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے دورے کے دوران وہ سکتے میں رہ گئے کہ یہاں نہ کوئی جمہوریت ہے اورنہ ہی عوام کے بشری اورشہری حقوق کی پاسداری کی جارہی ہے جبکہ لوگوں کی آواز کو دبانے کیلئے پر امن مظاہروں پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خصوصی حیثیت حاصل ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں نے کشمیر کو جہنم زار بنا دیا ہے۔