مشاہدحسین سید نے کہا کہ سی پیک سے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے میں استحکام اور خوشحالی آئے گی۔

20 دسمبر 2016 (19:28)
0

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر ژینگ ژیائو سانگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کا سدابہار اور آزمودہ دوست اور سٹرٹیجک شراکت دار ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری امید اورشراکت داری کا راستہ ہے اور ہمیں اس موقع کو عوامی روابط کو مربوط بنانے کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعلق بے مثال ہے اور دونوں برادر ملکوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے میں استحکام اور خوشحالی آئے گی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کئی عالمی طاقتیں بڑے عرصے سے گوادر میں دلچسپی ظاہر کررہی تھیں مگر پاکستان نے چین کی دوستی پر اعتماد کے باعث چین کے ساتھ معاہدہ کیا۔