بوسنیا کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم سراجیو پہنچ گئے،بوسنیا کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے
20 دسمبر 2016 (19:11)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کی شام بوسنیا ہرزیگوونیاکے تین روزہ سرکاری دورے پر سراجیوو پہنچے۔دورے کے دوران وزیراعظم وزراء کی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرDenis Zvidvic سے بات چیت کریں گے ۔ وہ تاجر برادری سے خطاب اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے ۔
بیگم کلثوم نواز اور امور خارجہ کے بارے میں معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔