وزیراعظم دفتر کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیان بالکل بے بنیاد ، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

وزیر اعظم ہائوس نے اختلافات بارے پرویز مشرف کا بیان مسترد کر دیا
20 دسمبر 2016 (19:06)
0

وزیراعظم ہائوس نے وزیراعظم سے اختلافات کے بارے میں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے بیان کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

منگل کے روز ایک بیان میں وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیان بالکل بے بنیاد ، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
ایک انٹرویو میں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے بیان دیا تھا کہ اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب وزیراعظم نواز شریف نے ان کے زیر کمان حاضر سروس دو میجر جنرلز کو برطرف کرنے کیلئے کہا۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں کے درمیان ایسے کسی معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔