لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاری، بلند حوصلے اور جذبے پر اطمینان ظاہر کیا۔

کور کمانڈر راولپنڈی کا بھمبر سیکٹر میں کنٹرول لائن کا دورہ
20 دسمبر 2016 (18:57)
0

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے منگل کے روزبھمبر سیکٹر میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہیں مقامی کمانڈرز نے کنٹرول لائن پر سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاری، بلند حوصلے اور جذبے پر اطمینان ظاہر کیا۔