صدرممنون حسین نے  کہا کہ  ہم عظیم رہنماء کی زندگی پر عمل پیرا ہوکر عصر حاضر کے تمام چیلنجوں پر قابو پاسکتے ہیں۔

نوجوان ملکی ترقی کیلئے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کریں: صدر ممنون
20 دسمبر 2016 (17:31)
0

صدر ممنون حسین نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے اہداف کے حصول کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے تصورات اور اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔
وہ آج اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم عظیم رہنماء کی زندگی پر عمل پیرا ہوکر عصر حاضر کے تمام چیلنجوں پر قابو پاسکتے ہیں۔اس موقع پر اپنے کلمات میں تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے حکومت کی طرف سے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔