ترک پولیس نے روسی سفیر آندرے کارلوو کے قتل پر چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

File Photo

 ترکی ، روس کا شام میں امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق
20 دسمبر 2016 (16:04)
0

ترکی اور روس نے شام میں امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترک وزیرخارجہMevlut Cavuskglu اور ان کے روسی ہم منصبSergey Lavrov نے آج ماسکو میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے مل کر کام کیا جائیگا۔ادھر ترک پولیس نے روسی سفیر آندرے کارلوو کے قتل پر چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔