ترک جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ زمینی اور فضائی کارروائی الباب کے علاقے میں کی گئی ہے

ترکی کے فوجی لڑاکا طیاروں کی دولت اسلامیہ کے 16 اہداف پربمباری
20 دسمبر 2016 (16:11)
0

شام میں آ ج ترکی کے فوجی لڑاکا طیاروں نے دولت اسلامیہ کے 16 اہداف کو نشانہ بنایا ہے یہ کارروائی آپریشن فرات ڈھال کا حصہ تھی۔ایک بیان میں ترک جنرل سٹاف نے کہاکہ زمینی اور فضائی کارروائی Al Bab کے علاقے میں کی گئی ہے ادھر ترکی کے مسلح ڈرون نے شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک مسلح پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا 53 دیسی ساختہ بم بھی تباہ کردئیے گئے ہیں۔