میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ قبائلی پٹی میں پرامن فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنی توانائیاں اور مہارتیں بروئے کار لائیں۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود کی قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی میں ایف سی کے کردارکی تعریف
20 دسمبر 2016 (15:14)
0

فرنٹیر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی میں فرنٹیر کور کے کردار کو سراہا ہے۔آج پارا چنار میں فرنٹیر کور کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں سے کہاکہ وہ قبائلی پٹی میں پرامن فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنی توانائیاں اور مہارتیں بروئے کار لائیں۔