اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے مقامی، علاقائی اورعالمی سطح پر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا

او آئی سی کی اردن کے تاریخی قلعے ''کرک'' میں دہشت گرد حملے کی مذمت
20 دسمبر 2016 (15:10)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے اردن کے تاریخی قلعے '' کرک '' میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد سکیورٹی اہلکاروں اور غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔
ایک بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد Al Othaimeen نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اردن سے یکجہتی کااظہار کیا۔
انہوںنے مقامی، علاقائی اورعالمی سطح پر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ۔