مراد علی شاہ نے سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں طغلق ہائوس کے اچانک دورے کے موقع پر بعض افسروں کی دفاتر سے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی سرکاری افسروں کو دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت
20 دسمبر 2016 (14:35)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سرکاری افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنے دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنائیں۔انہوںنے یہ ہدایت سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں طغلق ہائوس کے اچانک دورے کے دوران جاری کی ۔
وزیراعلیٰ نے بعض افسروں کی دفاتر سے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ غیر حاضر افسروں اور ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کریں۔