لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرز ا نے کہا ہے کہ کراچی میں امن مقامی عوام اور رینجرز کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔

کراچی کا امن یقینی بنایا جائے گا:کورکمانڈر
20 دسمبر 2016 (14:27)
0

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرز ا نے آج کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکراچی میں امن مقامی عوام اور رینجرز کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا رینجرز پر لوگوں کا اعتماد ادارے کے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظہر ہے۔
انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے ذریعے کراچی کا امن یقینی بنایا جائے گا اور اب تک حاصل کئے جانے والے نتائج کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ۔