جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کا کٹھ پتلی انتظامیہ پرمقبوضہ وادی کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر قید کشمیریوں کو رہا کرنے پر زور
20 دسمبر 2016 (13:39)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کی ذیلی جماعت جموں کشمیر پیپلز موومنٹ نے کٹھ پتلی انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر قید کشمیریوں کو رہا کرے۔
پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے موجودہ چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے تمام سیاسی اور مذہبی حقوق غصب کررکھے ہیں۔
ادھر سری نگر میں ایک بیان میں تحریک حریت جموں و کشمیر نے غیر قانونی طور پر گرفتار افراد کی ابتر صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جیل میں تعینات متعصب عملے نے قیدیوں کی زندگی کو جہنم بنادیا ہے۔
بیان میںآسیہ اندرابی، مولانا سر جان برکتی، محمد رفیق غنی اوردوسرے گرفتار حریت رہنمائوںاور کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹیں ڈالنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔ادھر عوامی اتحاد پارٹی نے پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید کی جموں کے علاقے میں آزادانہ طور پر آنے جانے کامطالبہ کیا ہے جنہیں پیر پنچال جانے سے روک دیاگیا تھا۔