بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں لوگوں کی آزادی مکمل طور پر سلب کرلی ہے:کمال موراکہ
20 دسمبر 2016 (12:23)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سول سوسائٹی کے کارکن اور راجیہ سبھا کے سابق رکن کمال موراکہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں لوگوں کی آزادی مکمل طور پر سلب کرلی ہے ۔
سری نگر میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں مذہبی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی جو انتہائی شرمناک اقدام ہے ۔ کمال موراکہ نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ تحریک سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جارح پالیسیاں ختم ہونی چاہئیں اور سیاسی رہنمائوں کو اپنے کام کی اجازت دی جانی چاہیے جبکہ لوگوں کو اپاہج بنانے، شہید اور اندھا کرنے کا عمل فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔