عالمی ادارے میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب نبیل منیر نے تمام دہشت گردی کے پورے ڈھانچے کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

File Photo

پاکستان نے طالبان سے متعلق افغانستان کاالزام مسترد کردیا
20 دسمبر 2016 (11:31)
0

پاکستان نے افغانستان کے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ طالبان موسم سرما کے دوران پاکستان میں دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب نبیل منیر نے تمام دہشت گردی کے پورے ڈھانچے کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ کامیاب آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان منتقل ہوگئے ہیں اوراس آپریشن کے نتائج کا عالمی برادری نے برملا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے اسباب خارج ازامکان نہیں بلکہ ملک کے اندر ہی موجود ہیں۔
پاکستانی قائم مقام مندوب نے کہاکہ افغانستان کے شورش زدہ علاقوں میں بڑی تعداد میں دہشت گرد گروپوں و تنظیموں کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ملکوں کے دیر پا استحکام کے لئے مسلسل چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن و مفاہمت کے عمل کے نتائج ابھی تک برآمد نہیں ہوئے لیکن اس کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
نبیل منیر نے کہاکہ پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور ان کی باوقار واپسی کیلئے پرعزم ہے۔