اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ جنوبی سوڈان میں عدم استحکام خطے کیلئے خطرہ ہے۔

File Photo

جنوبی سوڈان میں نسل کشی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے:بان کی مون
20 دسمبر 2016 (11:07)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ہتھیاروں کی پابندی عائد نہ کی گئی اورنفرت انگیز تقاریر اور تشدد کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جنوبی سوڈان میں نسل کشی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

بان کی مون نے کہاکہ جنوبی سوڈان میں عدم استحکام خطے کیلئے خطرہ ہے اور ہتھیاروں کی پابندی عائد کئے جانے سے تمام فریقوں کی لڑنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی۔