File Photo

شام بحران:روس، ترکی اورایران کے وزرائے دفاع کااجلاس آج ہورہا ہے
20 دسمبر 2016 (08:26)
0

روس، ترکی اورایران کے وزرائے دفاع کااجلاس آج ماسکو میں ہورہا ہے جس میں شام کے بحران پر غورکیاجائے گا۔

روس کے فوجی حکام نے کہاہے کہ تینوں رہنما تنازع کے حل کے طریقوں اور شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے پر غور کریں گے۔
تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی آج روس کے دارالحکومت میں الگ الگ ملاقاتیں کررہے ہیں۔