وزیراعظم محمد نواز شریف نے برلن واقع کی شدید مذمت کی ہے۔

File Photo

برلن:ٹرک کرسمس مارکیٹ میں ہجوم میں گھس گیا،12افراد ہلاک
20 دسمبر 2016 (08:22)
0

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک ٹرک کرسمس مارکیٹ میں ہجوم میں گھس گیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیرداخلہ تھامس ڈی میزئیر نے کہاکہ حادثے سے پیدا ہونیوالی صورتحال ابھی واضح نہیں ہوئی۔

دریں اثناء وزیراعظم محمد نواز شریف نے برلن واقع کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔