File Photo

گلگت بلتستان قبائلی علاقوں اور آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیررقم مختص کی جائے گی:ڈار
20 دسمبر 2016 (08:15)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ گلگت بلتستان وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں اور آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیررقم مختص کی جائے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے وہاں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی مالیاتی کمیشن کااگلا اجلاس جنوری میں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور وفاقی حکومت نے اس کیلئے درکار فنڈزفراہم کئے ہیں۔