File Photo

تحریک انصاف سڑکوں کے بعد پارلیمنٹ میں احتجاج کی سیاست کررہی ہے:مصدق
20 دسمبر 2016 (08:13)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ تحریک انصاف سڑکوں کے بعد پارلیمنٹ میں احتجاج کی سیاست کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ میں بھی وہی غیرمہذب زبان استعمال کررہے ہیں جو وہ ڈی چوک میں اپنے احتجاجی مظاہرے کے دورا ن کنٹینر پر کھڑے ہوکر اپنے مخالفین کیلئے استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پہلے شخص ہیں جنہوں نے معاملے کو اٹھایا اوراپنا نام شامل نہ ہونے کے باوجود کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا۔